the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کل الزام لگایا کہ گوا کو بدعنوانی سے پاک کرنے اور ریاست میں نوجوانوں کو روزگار دینے جیسے وعدے کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے جھوٹ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے یہاں سے 15 کلومیٹر دور ماپوسا اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا "پورا گوا جانتا ہے کہ ریاستی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا لیکن وزیر اعظم کہتے ہیں کہ انہوں نے بہت ترقی کی ہے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ وزیر اعظم جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کرپشن ختم کر دیا ہے لیکن پورا گوا کہتا ہے کہ یہاں بدعنوانی کا ہی راج ہے۔ آج ہندوستان میں صرف ایک ہی شخص کا راج ہے اور گوا کو ریموٹ کے ذریعے دہلی سے چلایا جا رہا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو وزیر اعظم چاہتے ہیں یا دہلی میں بیٹھے ان کے وزرا چاہتے ہیں، گوا میں وہی ہوتا ہے۔"
کانگریس



نائب صدر نے کہا "آپ لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جھوٹے وعدوں سے دور رہیے۔ مسٹر مودی کی نوٹ بندی کے فیصلے سے پورا ملک بہت پریشان ہو چکا ہے اور اس کی سب سے زیادہ مار غریبوں پر پڑی ہے۔ یہ پارٹی ایک مذہب کا استعمال دوسرے مذہب کے خلاف کر کے شگاف پیدا کرتی ہے۔ آپ سب کو ان سے لڑنا ہے۔ گوا کی تقسیم نہیں ہوگی اور وہ متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرے گا۔ " گاندھی نے دعوی کیا کہ بی جے پی ملک کے امیر خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہی ہے اور غریب اور حاشیے پر پڑے لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ ریاست میں انتخابات کے اعلان کے بعد مسٹر گاندھی کی یہ پہلی انتخابی ریلی تھی۔ ریاست میں چار فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 37 اسمبلی حلقہ میں اپنے امیدوار اتارے ہیں۔روزگار اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نے عوام سے جھوٹ بولا: راہل
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.